پاکستان میں ایڈز تیزی سے پھیلنے لگا

پاکستان میں ایڈز تیزی سے پھیلنے لگا


ملتان(24 نیوز) پاکستان میں ایڈزکے مریضوں کی تعدادمیں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان کے شہروں اورجیلوں میں ایڈز کا مرض تیز ی سےبڑھنے لگا ، ملتان کی ڈسٹرکٹ جیل میں 7اور سینٹرل جیل میں 8قیدیوں کے ایڈز کے مریض ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، جبکہ ملتا ن کے 80شہری بھی ایڈ سے متاثر ہیں۔ ملتان کی جیلوں میں ایڈز کے مریضوں کا پتا اُس وقت چلا جب وہاں اسکرینگ کیمپ لگائے گئے ۔

صوبائی محکمہ صحت نےبہاولنگر میں 24 افراد میں ایڈز ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ان میں سے ڈسٹرکٹ جیل کے15 قیدیوں میں ایڈکے وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔9 شہریوں میں بھی ایڈز کے وائرس کا انکشاف ہواہے ،مریضوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

بہاولپور کی سینٹرل جیل میں بھی6قیدیوں میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے مگر بہاولپور میں ایڈز کے علاج کی کوئی سہولت ہی موجود نہیں۔ مریضوں کو ڈی جی خان ریفر کیا جارہاہے ۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer