فاٹا اصلاحات کمیٹی کو قومی عملدرآمد کمیٹی بنانے کی منظوری

فاٹا اصلاحات کمیٹی کو قومی عملدرآمد کمیٹی بنانے کی منظوری


اسلام آباد (24 نیوز) وفاقی کابینہ نے حج اخراجات نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔ کابینہ نے فاٹا اصلاحات کمیٹی کوقومی عملدر آمد کمیٹی میں تبدیل کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایف آئی اے کو وسیع اختیارات دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ترمیم کے تحت توہین رسالت اور پورن گرافی کے جرائم کے خلاف ایف آئی اے کارروائی کر سکے گی۔

کابینہ نے 25اور 26نومبر کو چینل بند کرنے کے احکامات کی توثیق بھی کر دی۔  اجلاس میں محمد ارشد خان جدون کو آئی پی این ای کا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق وزیردفاع اور کور کمانڈر الیون کو بھی کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ ہوا۔ پٹرولیم کمپنیوں کو تیل کی تلاش کرنے کے لیے مشینری درآمد کرنے ، میڈیکل ڈیوائسز رولز دو ہزار سترہ، حفاظتی تحویل آرڈر میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی۔