سراج الحق کا آئندہ کپتان سے الحاق نہ کرنے کا اعلان

سراج الحق کا آئندہ کپتان سے الحاق نہ کرنے کا اعلان


لندن (24نیوز) جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے سانحہ ماڈل ٹائون پر طاہرالقادری کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا،ان کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف سے الحاق نہیں کریں گے،پاکستان میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کا لندن ہیتھر وائیرپورٹ پہنچنے پر وقاراحمد،شوکت علی،نمروزخان،علامہ عنائت اللہ،فہیم فاروقی،فیصل شاہ سمیت دیگر نے استقبال کیا،اس موقع پرسراج الحق کاکہنا تھا کہ دینی جماعتوں کودوبارہ فعال کرنے میں کوئی خفیہ ہاتھ پوشیدہ نہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حقیقی اور پائیدار جمہوری نظام کا فقدان ہے۔ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں نیب،پانامہ لیکس اوربنک کرپٹ لوگوں کا احتساب ہو۔

فاٹا انضمام پراکتیس دسمبر کی ڈیڈ لائن دی ہے،اگر اس پر عمل نہ ہوا تو پھر اسلام آباد کا رخ کریں گے, سراج الحق کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون میں معصوم افراد کے قتل پر ڈاکٹر طاہر القادری کاساتھ دیں گے۔

سراج الحق برطانیہ میں گیارہ روزقیام کریں گے۔اس دوران لیوٹن،برمنگھم،لیڈز،لیسٹر، مانچسٹر میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔جماعت اسلامی کے کارکنوں،پاکستانی و کشمیری کیمونیٹی کے وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ویڈیو دیکھیں: