پیپلز پارٹی کا بڑا اعلان،آصف زرداری اے پی سی میں خود شریک ہونگے

پیپلز پارٹی کا بڑا اعلان،آصف زرداری اے پی سی میں خود شریک ہونگے


کراچی (24نیوز) پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے آصف علی زرداری عوامی تحریک کے اے پی سی میں خود شریک ہوں گے جبکہ ان کےساتھ وفد بھی جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی نے فیصلہ کیا کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس میں خود شریک ہوں گے اور ان کے ساتھ ایک

وفد بھی جائے گا،فیصلہ سی سی کے اجلاس میں کیا گیا۔

آصف زرداری طاہرالقادری سے لاہور میں ملاقات کریں گے,پی پی وفد میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ , قمرزمان کائرہ اور رحمان ملک شامل ہوں گے، زرداری قادری ملاقات میں عوامی تحریک کی 30 دسمبر کی اے پی سی اور آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی.

متعلقہ ذرائع نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا طاہر قادری میں ملاقات کی تاریخ تبدیل ہوگئی ہے،ملاقات کل کی بجائے 29 دسمبر کو ہو گی۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں: