چائنہ کٹنگ سامنے لانے کیلئے مارگلہ ہلز کی دوبارہ حد بندی کا فیصلہ


اسلام آباد (24نیوز) مارگلہ ہلز نیشنل پارک پر غیر قانونی تعمیرات کے لئے چائنا کٹنگ کا انکشاف ہوا ہے ، قبضہ مافیا اور متعلقہ اداروں کی ملی بھگت اور چائنا کٹنگ بے نقاب کرنے کے لئے مارگلہ ہلز کی دوبارہ حد بندی متعین کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ریکارڈ کے مطابق مارگلہ ہلز نیشنل پارک 39ہزار ایکڑ پر محیط ہے، چائنا کٹنگ سامنے لانے کیلئے مارگلہ ہلز کی دوبارہ حد بندی کا فیصلہ کیا ہے، قبضہ گروپوں نے متعلقہ اداروں کی ملی بھگت سےاراضی پر تعمیرات کر رکھی ہیں۔

ڈیمارکیشن کے لئے ایف آئی اے کا چیئرمین سی ڈی اے سے رابطہ ہوا،ایف آئی اے کے مطابق لینڈ ڈیمارکیشن سروے آف پاکستان سے کرائی جائے گی۔

ویڈیو دیکھیں :