ملتان میٹرو بس منصوبہ کرپشن کیس کے تحقیقات میں اہم پیشرفت

ملتان میٹرو بس منصوبہ کرپشن کیس کے تحقیقات میں اہم پیشرفت


ملتان (24نیوز) ملتان میٹرو بس منصوبہ کرپشن کیس کے تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،منصوبے میں کرپشن کیس کی گتھیاں سلجھنے لگیں،نیب حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان سے منی لانڈرنگ کے امکانات واضح ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میٹرو بس پروجیکٹ کی شفافیت سے متعلق حکومت پنجاب کے دعوے اپنی جگہ مگر نیب حکام کا کہنا تھا کہ میٹرو بس منصوبہ کرپشن کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ نیب حکام کادعوی ہےکہ ملتان میٹرو بس منصوبے میں کی آڑ میں منی لانڈرنگ کے امکانات واضح ہوگئے ہیں، پاکستان سے چائنا رقم کی ترسیل بینک سے نہیں ہوئی بلکہ غیرقانونی طریقہ استعمال ہوا ۔

نیب نے منی لانڈرنگ کا پتا چلانے کے لئے اسٹیٹ بینک سے ریکارڈ قبضے میں لیا تھا،چین کے سرکاری ادارے سی آر سی نے اپنی تحقیقات میں مشکوک ٹرانزیکشن پر چائنی کمپنی یا بیت مالی کو جرمانہ بھی کیا تھا۔