محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر بیٹےکی سیاسی رہنماوں پرتیروں کی برسات


 کراچی(24نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھڑک گئے۔پرویز مشرف،عمران خان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر دیگر سیاسی رہنماوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

بلاول نے صاف الفاظ میں واضح کیا کہ مشرف ہی ان کی ماں کے قاتل ہیں۔گولی شاید دہشتگرد نے چلائی ہو لیکن اس وقت تمام سیکیورٹی مشرف نے ہٹا دی تھی۔

 دوسری جانب چیرمین پیپلز پارٹی نے عمران خان کے بارے میں موقف اختیار کرتے ہوے کہا کہ عمران کو پاکستان سے کوئی غرز نہیں وہ صرف وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔ساتھ ہی نوازشریف کو دھوکے باز قرار دیتے ہوئے بتایا اگر ان کا ساتھ دیا تو ماضی کی طرح پیپلز پارٹی پھر ہار جائے گی۔

مزید جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں: