کراچی اساتذہ کا تیسرے روز بھی احتجاج، بھوک ہڑتال کی دھمکی دیدی


کراچی (24نیوز)  کراچی پریس کلب پر سندھ بھر کے اساتذہ کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے، اساتذہ کا کہنا تھا کہ مستقل کرنے سمیت دیگر مطالبات جب تک نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے اساتذہ مطالبات کی منظوری کے لئے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، اساتذۃ نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی مناسبت سے قرآن خوانی بھی کی۔

اس دوران اساتذہ نے اپنا احتجاج بھی جاری رکھا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ این ٹی ایس پاس اساتذہ مستقل کیا جائے، متعدد اساتذہ پریس کلب پر بھوک ہڑتال پر بھی بیٹھے ہیں ۔ اساتذہ نے عندیہ دیا کہ جب تک وزیرِ اعلیٰ سندھ سے مذاکرات نہیں ہوجاتے احتجاج جاری رہے گا۔