چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا شہید محترمہ بینظیر کو خراج عقیدت

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا شہید محترمہ بینظیر کو خراج عقیدت


کراچی(24نیوز) 27دسمبر شہید بی بی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔اسی دن کی یاد میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے شہید محترمہ بینظیر کو خراج عقیدت پیش کیا اور واضح کیا کہ آج کے دن لاکھوں لوگ بینظیر کی قربانی کو یاد کرتے ہیں۔ پاکستان میں دھڑکنے والا ہر دل انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید بتایا کہ بی بی کے قاتلوں نے درحقیقت پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش کی تھی لیکن دشمن اپنی سازش میں ناکام ہوئےجبکہ شہید محترمہ نے مظلوم عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی اورشہید بینظیر بھٹو نے جان دی پر اپنے کاز سے دستبردار نہ ہوئیں۔