شہزادہ ولیم کے ساتھ منگنی کےبعدمیگھن مارکل کی شاہی تقریب میں آمد


 برطانیہ(24نیوز) اداکارہ میگھن مارکل نے برطانوی شہزادہ ولیم کے ساتھ منگنی کے بعد پہلی شاہی تقریب میں شرکت کی،ہرکوئی شہزادی کیٹ میڈلٹن اورمیگھن مارکل کا موازنہ کرتارہا۔

تفصیلات کے مطابق شہزادی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ولیم نے بھی اپنا جیون ساتھی چن لیا ہے۔برطانوی شہزادے کے ساتھ منگنی کے بعد میگھن مارکل نے برطانیہ میں کرسمس کی پہلی شاہی تقریب میں شرکت کی جہاں وہ اپنی ہونے والی جیٹھانی کیٹ میڈلٹن کے ہمراہ تقریب میں آئیں تو ہرنگاہ انہی دونوں شہزادیوں پرتھی۔

واضح رہے کہ میگھن مارکل کی پہلی شاہی تقریب کی وجہ سے وہ سب کی توجہ کا مرکزتھیں۔انھوں نے تقریبا ڈیڑھ لاکھ مالیت کے چیسٹ نیٹ ہیٹ کے ساتھ کینیڈین برانڈ کا لانگ کوٹ زیب تن کررکھا تھا یہی نہیں انہوں لانگ شوز کے ساتھ گلوز بھی پہن رکھے تھے۔علاوہ ازیں شہزادی  نے تقریبا سات لاکھ مالیت کے بندے بھی کا نوں میں پہن رکھے تھے۔