سال 2017 پاکستانی روپے کی بے قدری کا سال رہا

سال 2017 پاکستانی روپے کی بے قدری کا سال رہا


کراچی (24نیوز) سال 2017 پاکستانی روپے کی بے قدری کا سال رہا، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت 5.6 فیصدگر گئی یورو،برطانوی پونڈ ، جاپانی ین سمیت سب کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سال کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 5 روپے 90 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،سال کے ابتدائی مہینوں میں روپیہ مستحکم رہا،سال کے وسط میں ایک مرتبہ قیمت کم ہوئی لیکن دو تین روز میں ہی روپے کی پرانی قدر بحال ہوگئی۔

تاہم آئی ایم ایف کے کہنے پر دسمبر کے آغاز میں چند روز کے دوران ہی حکومت اور مرکزی بینک نے مارکیٹ رجحانات کے نام پر روپے کی قدر کم کرا دی ڈالر کے علاوہ یورو کے مقابلے میں روپے کی قدر 18.6 فیصد۔ برطانوی پونڈکے مقابلے میں 14.9 فیصد اور جاپانی ین کے مقابلے میں 9 فیصد کم ہوئی۔

روپے کے مقابلے میں یورو کی قیمت 20 روپے 58 پیسے بڑھ کر 131 روپے 18 پیسے۔ برطانوی پونڈ کی 19 روپے 20 پیسے بڑھ کر 147 روپے 76 پیسے اور جاپانی ین کی 8 پیسے بڑھ کر 97 پیسے ہو گئی۔