دنیا پاکستان کو بے نظیر کے نام سے جانتی ہے:آصف زرداری

دنیا پاکستان کو بے نظیر کے نام سے جانتی ہے:آصف زرداری


گڑھی خدابخش(24نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان کو بے نظیر کے نام سے جانتی ہے،تاریخ میں بہت لیڈرآئیں گے نام بھٹو کا رہے گا،ان کا کہنا تھا کہ اس بار نواز شریف کو این آر او نہیں لینے دینگے، سب کا مقابلہ کرینگے اور سب کو ہرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گڑھی خدابخش میں بے نظیر کی برسی کے موقع پر جسلے سے خطاب کرتے ہوئے صابق صدر آصف علی زردای نے کہاآج بی بی کی 10ویں برسی پراپنی بیٹیوں کے ساتھ آیا ہوں،بلاول قوم کا بیٹا اور میری بیٹیاں بھی قوم کی بیٹیاں ہیں،بلاول،بختاور اور آصفہ قوم کے بچے ہیں۔

آج 10 سال ہوگئے لگتا ہے کل بے نظیرہم سے رخصت ہوئی ہیں تاریخ میں مجھ جیسے بہت لیڈر آئیں گے اور جائیں گے،مگرنام بھٹوکا رہے گا،مجھے پارٹی کو سنبھال کر چلانا ہے۔

ہماری پارٹی کے خلاف سازش ہوئی ہے اور سازش اب تک جاری ہے۔،سارے آر او کے بنائے ہوئے لیڈرہیں، ہمارا فلسفہ ہمیں صبرسکھاتا ہے، مخالفین جان لیں ہم میں برداشت ہے مگر آپ میں برداشت کی ہمت نہیں،میرا ایک ورکر زخمی یا شہید ہوتا ہے تو دل روتا ہے،میں ہر ورکر کو اپنا بچہ سمجھتا ہوں،انڈوں سے گندے بچے نکل رہے ہیں جو آپ کیخلاف کام کرتے ہیں۔

سارے آر اوز کے بنائے ہوئے لیڈر ہیں،،اگرکسی نے آپ کو این آر او دینے کی کوشش کی توہم مزاحمت کریں گے،ملک میں دہرا انصاف نہیں چلے گا،جس طرح آپ کو ہم سے ایشوز ہیں ہمیں بھی آپ سے ایشوزہیں،آپ نے ہمیشہ ہمارے پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے،میری بیٹیاں،بیٹا اوربہن میرے ساتھ ہیں،نواز شریف کو این آر او نہیں لینے دینگے، سب کا مقابلہ کرینگے اور سب کو ہرائیں گے۔

سابق صدر گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کے دوران بے نظیر شہید کے ذکر پرآبدیدہ ہوگئے۔