تاندلیانوالا: پنچائیت کے ممبران نے خاتون کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

تاندلیانوالا: پنچائیت کے ممبران نے خاتون کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا


تاندلیانوالا (24 نیوز) پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا۔ پنچائیت کے ممبران نے خاتون کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے طابق کی رقیعہ بی بی نے غلام فرید سے پسند کی شادی کی تھی۔ معاملہ گاؤں کی پنچائیت میں آیا تو پنچائیت کے ممبران ناصر، سیف اور اعجاز نے انوکھا فیصلہ سناتے ہوئے لڑکی کو ایک ماہ کے لئے اپنے گھر میں رکھ لیا اور مبینہ زیادتی کرتے رہے۔

میاں بیوی نے الزام لگایا کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی با اثر پنچائیتیوں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہے۔ رقیعہ نے انصاف کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کر دی۔

معاملہ میڈیا پر آیا تو ایس ایس پی آپریشن رانا معصوم ایس پی اور ایس پی سی آئی اے ناصر سیال تاندلیانوالا پہنچے۔ انھوں نے کہا کہ ملزمان میں سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور سب کے خلاف ایف آئی آر بھی در کر لی گئی ہے۔ اب دیکھنا ہو گا کہ خاتون کے ملزمان کو کب تک گرفتار کیا جاتا ہے۔