بالی وُڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان 52ویں سالگرہ منا رہے ہیں


بالی وڈ کی جان دبنگ خان 52 برس کے ہوگئے ۔بالی وڈ ستاروں نے سلمان خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے اپنی 52 ویں سالگرہ منائی۔ سلمان خان نے رواں برس اپنی سالگرہ ریاست مہاراشٹرا کے ایک پرسکون مقام پر منائی۔  تقریب میں ان کے اہلخانہ اور کترینہ کیف اورچند قریبی دوست شریک ہوئے۔اس موقع پر سلمان اور کترینہ نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا۔دونوں کی تصاویر انٹرنیٹ پرگردش کر رہی ہیں۔

دوسری جانب شاہ رخ خان نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران سلمان خان کے لیے گانا گاکر انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔جبکہ بالی وڈ کے دیگر اسٹارز نے بھی سلمان خان کی سالگرہ پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔