بےنظیرکوعدالت لےجانے والے خودعدالت میں ہیں: بلاول بھٹو زرداری

بےنظیرکوعدالت لےجانے والے خودعدالت میں ہیں: بلاول بھٹو زرداری


گڑھی خدا بخش (24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکمرانوں نےجمہوریت کو کمزور کردیا، دوسروں کو چور کہنے والوں کی خود بڑی چوری پکڑی گئی۔ بےنظیر کو عدالت لےجانے والے خود عدالت میں ہیں۔

بے نظیر بھٹو شہید کی 10ویں برسی کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بی بی کا پاکستان دنیا میں اکیلا ہورہا ہے۔ انہوں نے 30 سال جمہوریت کے لیے جدوجہد کی اور آمروں کے خلاف تحریکیں چلائیں۔ بی بی نے ہمیشہ صوبوں کے حقوق کی بات کی اور خواتین کو بااختیار کرنے کی جدوجہد کی۔

پارٹی چیئرمین نے واضح کیا کہ  حکمرانوں نے جمہوریت اور پارلیمان کو کمزور کیا۔ آج ہر ادارے کی آزادی کو ختم کرکے انہیں کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ملک قرضوں میں جکڑا جبکہ معیشت کا بیڑا غرق ہو چکا ہے۔دہشت گرد جب چاہتے ہیں حملہ کرتے ہیں۔ آج بھی ہمارے اسکول، کالج اور عبادت گاہیں محفوظ نہیں۔

  نوجوان سیاسی رہنما نے مزید کہا کہ  کل بی بی شہید کو عدالت کے چکر لگوانے والے حکمران آج عدالت کے باہر چیخ رہے ہیں اور خود کو مظلوم ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے بھٹو شہید کے قاتلوں کا ساتھ دیا جبکہ جو دوسروں کو چور چور کہہ رہے تھے۔ آج سب سے بڑی چوری میں پکڑے گئے ہیں۔ انصاف کے سوداگر آج انصاف کے لیے دہائی کررہے ہیں۔

ملک کی واحد جمہوری جماعت کے سربراہ نے دکھ کے ساتھ کہا کہ جس نے بی بی کی شہادت کی تعزیت نہیں کی، وہ آج سندھ میں آ کر انہیں مظلوم کہہ رہا ہے۔ تاہم ان کی سیاست اشاروں پر چل رہی ہے۔

بینظیر بھٹو شہید کے فرزند کا کہنا تھا کہ جس عدلیہ کی آزادی کے لیے بی بی نے جدوجہد کی اور کارکنوں نے خون بہایا اس عدلیہ سے ہمیں، بی بی اور شہید بھٹو کو انصاف نہیں ملا۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو  نے قاتل قاتل مشرف قاتل کے نعرے بھی جلسہ گاہ میں لگا دیئے۔

مزید دیکھیں: