سلمان کا سالگرہ کیک کاٹنے کیلئے کترینہ کا رات بھر انتظار

سلمان کا سالگرہ کیک کاٹنے کیلئے کترینہ کا رات بھر انتظار


 بھارت (24نیوز)بالی وڈ اداکار سلمان خان نے ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کے بغیر سالگرہ کا کیک کاٹنےسے انکار کردیا اور رات بھر ان کا انتظار کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں مدعو تمام افراد بروقت پہنچ گئے تھے۔ لیکن اداکارہ کترینہ کیف، ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے استقبالیے میں شرکت کے باعث وقت پر سالگرہ کی تقریب میں نہ پہنچ سکیں تھیں۔ سلمان خان نے دوستوں کے اصرار کے باوجود  کترینہ کیف کے بغیر کیک کاٹنے سے انکار کیا اور رات گئے ان کا انتظار کرتے رہے۔کترینہ کی آمد کے بعد سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔کیک کاٹنے کے بعد دبنگ خان خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور اپنی فلم کی کامیابی کا سارا کریڈٹ کترینہ کیف کو دے ڈالا۔

سلمان خان نے مزید بتایا کہ فلم میں میرے ساتھ کترینہ کا ہونا ہی کامیابی کی ضمانت ہے اور یہی کترینہ کی جانب سے میری سالگرہ کا تحفہ بھی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی حالیہ ریلیز فلم میں کترینہ کیف ان کے مدمقابل ہیں اور اس فلم نے باکس آفس کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔