2017 دہشتگردی کیخلاف جیت کا سال ہے: سی سی پی او پشاور


پشاور (24 نیوز) خیبر پختونخوا پولیس نے2017 کے دوران دہشت گردی کے بے شمار منصوبے ناکام بنائے۔ اس دوران تین ہزار کے قریب ملزم گرفتار کیے اور بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضہ میں لیا گیا۔

ان خیالات سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

دہشتگردوں سے پکڑا گیا اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ صوبہ سے دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ رواں برس 2125 سرچ آپریشن کیے گئے جن کے دوران سینکڑوں کلو بارودی مواد، 9 خود کش جیکٹیں، بڑی مقدار میں دستی بم، پرائما کارڈ برآمد اور 2892 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس میں افرادی قوت کی کمی کے باوجود جرائم کے خاتمہ کے لیے انتھک کوششیں کر رہے ہیں۔ کے پی پولیس میں نفری پوری ہونے کے بعد حالات مزید بہتر ہوں گے۔