دو ہزار سترہ پاکستان فلمی صنعت کیلئے خوش قسمت ترین سال رہا

دو ہزار سترہ پاکستان فلمی صنعت کیلئے خوش قسمت ترین سال رہا


لاہور (24 نیوز) دو ہزار سترہ لالی وُڈ کے لیے خوش قسمت ترین سال رہا۔ رواں سال کامیاب فلمیں دیکھنے کو ملیں جنھوں نے ایک طرف فلمی شائقین کے دلوں میں گھر بنایا جب کہ دوسری جانب فلمسازوں نے پیسہ بھی کمایا۔

تفصیلات کے مطابق "پنجاب نہیں جاؤں گی" 2017 کی کامیاب فلم رہی۔ اس فلم نے پچاس کروڑ کا بزنس کیا۔"نامعلوم افراد 2" دوسری بڑی کماؤ فلم ہے۔ جس نے سال 2017 کو لالی وُڈ کے لیے بہترین بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

"یلغار" نے 20 کروڑ کا بزنس کیا۔ فلم میں اداکار شان شاہد مرکزی کردار میں نظر آئے۔رومانٹک فلم "مہرو النساء وی لب یو" نے سترہ کروڑ بیس لاکھ کمائے اور دو ہزار سترہ کی چوتھی بڑی فلم بن گئی۔