پیر آف گولڑہ نے پیر سیالوی، طاہر القادری کی حمایت کا اعلان کر دیا


گولڑہ شریف (24 نیوز) پیر آف گولڑہ شریف پیر نظام الدین نے پیر حمید الدین سیالوی اور ڈاکٹر طاہر القادری کی حمایت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کی استعفیٰ کے لیے حکومت کو 31دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔ کوئی بھی اہلسنت ن لیگ کو ووٹ نہیں دے گا۔

پیر حمید سیالوی اور طاہر القادری کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پیر آف گولڑہ نے کہا کہ رانا ثنا اللہ 31دسمبر تک مستعفی ہو جائیں۔ انھوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی اہلِ سنت ن لیگ کوووٹ نہیں دے گا۔ پیر نظام الدین نے انشکاف کیا کہ نوازشریف ذاتی مقاصد کے لیے تحریک چلا رہے ہیں۔

پیر نظام الدین نے سوال اٹھایا کہ سیاستدان اپنے مفادات کے لیے تحریکیں چلا سکتے ہیں تو ختم نبوت کے لیے تحریک کیوں نہیں چلائی جا سکتی؟