آصف زرداری، طاہرالقادری میں ٹیلی فونک رابطہ، ملاقات کا وقت طے

آصف زرداری، طاہرالقادری میں ٹیلی فونک رابطہ، ملاقات کا وقت طے


لاہور (24 نیوز) سیاست کے بڑے کھلاڑی پھر متحرک ہو گئے۔ آصف زرداری اور طاہرالقادری میں ایک بار پھر ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ آصف زرداری  ، طاہر القادری سے پھر لاہور میں جمعرات کو ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی موسم میں گرم ہو رہا ہے۔ سیاسی حلقوں میں گہما گہمی کا دور شروع ہونے لگا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور مملکت پاکستان کے سابق صدر محمد آصف علی زرداری نے پاکستان عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس میں شمولیت کا گزشتہ روز اعلان کیا۔ جبکہ آج آصف علی زرداری اور سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔جس میں جمعرات کو ملاقات کرنے کا وقت بھی طے کیا گیا۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری کی طاہر القادری کے ساتھ ملاقات کے خاص وفد بھی ہمراہ ہو گا جس میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، قمرزمان کائرہ اور رحمان ملک شامل ہوں گے۔ ملاقات میں عوامی تحریک کی 30 دسمبرکی اے پی سی اور آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت ہو گی۔