موسم کی صورتحال سے آگاہ رہنے کیلئے نئی ایپ متعارف

موسم کی صورتحال سے آگاہ رہنے کیلئے نئی ایپ متعارف


اسلام آباد(24نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور پشاور ڈویژن میں بعض مقامات پر دھند پڑے گی، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ 

 تفصیلات کے مطابق آئندہ چند روز تک پنجاب کے میدانی علاقوں ،بالائی سندھ میں دھند کا سلسلہ جاری رہےگا،پشاور ڈویژن میں بھی بعض مقامات پر شدید اور ہلکی دھند کا سلسلہ جاری رہیگا، موسمیات کا کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا، شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی،بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کُہر پڑنےکا بھی امکان ہے۔

گزشتہ روز پنجاب کےمیدانی علاقوں، بالائی سندھ ،پشاور ڈویژن میں صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑی، شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ دیگر علاقوں میں سرد اور خشک رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق پشاورM4,M3,M1موٹروےشدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جبکہ

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

 موٹروےM1پشاور سے رشکئی تک شدید دھند کے باعث بند کردی گئی، M3پنڈی بھٹیاں سےM4 فیصل آباد  اور گوجرہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند کر دی گی، شہریوں سے گزارش ہے کہ غیرضروری سفر سے گریز کریں،سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں ۔

ترجمان موٹروے کا کہنا تھا کہ موبائل فون ایپلیکیشن " این ایچ ایم پی ہمسفر " میں تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے، سفر سے پہلے ایپ کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے،ہمسفر ایپ سے موٹروے پولیس ایف ایم 95 کی نشریات براہ راست سن سکتے ہیں،دھند کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال ہر 15 منٹ بعد بتائی جارہی ہے۔