امریکہ ،برطانیہ نے پاکستانی سفارتکاروں کو نوید سنا دی

امریکہ ،برطانیہ نے پاکستانی سفارتکاروں کو نوید سنا دی


اسلام آباد(24نیوز) مختلف ممالک میں کیریئر سفارتکاروں کی تعیناتی کا معاملہ حل ہوگیا،  امریکا اور برطانیہ نے پاکستان کی جانب سے نئے نامزد کئے گئے سفرا کو ایگریما جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  بیرون ممالک میں کیریئر سفارتکاروں کو ایگریما جاری کردیا گیا، امریکہ اور برطانیہ نے پاکستان کی جانب سے نئے نامزد کئے گئے سفرا کو ایگریما جاری کردیا گیا، برطانیہ میں نامزد پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا کو برطانوی حکام کی جانب سے ایگریما جاری، نفیس زکریا اس وقت ملیشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ نفیس زکریا کا برطانیہ میں جنوری کے آخر میں چارج سنبھالنے کا امکان ہے۔

جبکہ امریکہ میں نامزد پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کو امریکی حکام کی جانب ایگریما جاری کردیا گیا، اسد مجید خان اس وقت پاکستان کے جاپان میں سفیر کے طور پر فرائج انجام دے رہے ہیں، اسد مجید خان کا فروری کے پہلے ہفتے تک واشنگٹن میں بطور سفیر چارج سنبھالنے کا امکان ہے۔