بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی 53 ویں سالگرہ

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی 53 ویں سالگرہ


ممبئی(24نیوز) سلمان خان آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں، بالی ووڈ اداکار 53برس کے ہو گئے،ان کی سالگرہ پر مداح سوشل میڈیا پر ان  کے لئےنیک تمناؤں کے پیغامات شیئر کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان آج اپنی 53 سالگرہ منارہے ہیں, سلمان خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے لےکربالی ووڈ کےسلطان بننے کے سفر میں کئی کامیابیوں اور ناکامیوں کا سامنا کیا لیکن ہمت نہیں ہاری اور فلم ’ تیرے نام ‘ کے بعد تو وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئےاور پھر انہوں نے پیچھے مڑکرنہیں دیکھا,بالی ووڈ کے دبنگ خان نے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہراندور میں 27 دسمبر 1965 کو ناموررائٹر سلیم خان کے گھرآنکھ کھولی اور نام عبدالرشید سلیم سلمان خان رکھا گیا لیکن فلمی دنیا میں وہ سلمان خان کے نام سے مشہور ہوئے۔

سلمان خان کے دو بھائی ارباز خان اور سہیل خان ہیں اور ان کی دو بہنیں الویرہ خان اور لے پالک ارپیتاخان ہیں۔

سپرسٹار سلمان خان اپنے کیریئرکی شروعات سےبطوررائٹر، ڈائریکٹرکام کرنا چاہتےتھےاورانہوں نے 1988 میں فلم’ فلک‘ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرکے طور پر کام بھی کیا تھا تاہم وہ فلم باکس آفس پرنہیں چل سکی۔

2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ تیرے نام ‘ میں انہوں نے اپنی اداکاری ثابت کردیا کہ فلمی دنیا میں ان کا سفرختم نہیں ہوا یہ تو شروعات ہے,بالی ووڈ کےسلطان فلم ’ پارٹنر‘ ، ’ وانٹڈ ‘ ، ’ ریڈی ‘ ، ’ باڈی گارڈ ‘ ، ’ دبنگ‘ ، ’کک ‘ ، ’ پریم رتن دھن پایو‘، ’بجرنگی بھائی جان ، ’ ایک تھا ٹائیگر‘ ’دبنگ ٹو‘میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے چکے ہیں۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER