جدید ترین ہائپر سونک نیو کلیئر میزائل کا تجربہ کامیاب

جدید ترین ہائپر سونک نیو کلیئر میزائل کا تجربہ کامیاب


 ماسکو(24نیوز) روس نے جدید ترین ہائپر سونک نیو کلیئر میزائل کا تجربہ کرلیا، روسی صدر پیوٹن  نے کہا کہ روس کے پاس اب جدید ترین اسٹریٹجک ہتھیار ہے جو کئی دہائیوں تک روس کی سلامتی کا ضامن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق روس نے جدید ترین ہائپر سونک نیو کلیئر میزائل کا تجربہ کرلیا، جدید ترین ہائپر سونک نیو کلیئر میزائل کا تجربہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے بھی دیکھا ، ’ایون گرڈ‘ میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے کو روسی صدر نے نہ صرف روس بلکہ پوری دنیا کے لیے اہم قرار دیا ۔

 ان کا کہنا تھا کہ روس کے پاس اب اسٹریٹجک ہتھیاروں کی نئی قسم ہے جو کئی دہائیوں تک روس اور روسی عوام کے تحفظ کی ضامن ہے،