مریم نواز جیل پہنچ گئیں


لاہور(24نیوز) نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کی والدہ بیگم شمیم ملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی ہیں،حمزہ شہباز بھی نوازشریف سے ملاقات کے لئے پہنچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مزیم نواز اور نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم ملاقات کے لئے کوٹ لکھپٹ جیل پہنچ گئیں ہیں, عدالت نے ملاقات کا دن جمعرات مقرر کیا ہے، اس کے علاوہ حمزہ شہباز شریف، ایاز صادق، رانا تنویر و دیگر بھی کوٹ لکھپٹ جیل میں میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے پہنچے،ملاقات کا ٹائم صبح9 سے4 بجے تک کامقررکیا گیاہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد احتساب عدالت نے میاں نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید اور اڑھائی کروڑ ڈالر جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی۔