قطر جانے والوں کیلئےبڑی خوشخبری

قطر جانے والوں کیلئےبڑی خوشخبری


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان میں قطر کے پہلے ویزا سینٹر کا افتتاح کردیا گیا، ویزا سینٹرکراچی اوراسلام آباد میں کھولے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق قطر  جانے والوں کے لئے حکومت کا احسن اقدام ،پاکستان میں قطر کا پہلا ویزا سینٹرقائم کر دیا گیا،  افتتاح وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندرپارپاکستانیز زلفی بخاری نے کیا ، ویزا سینٹر کراچی اور اسلام آباد میں کھولے گئے، معاون خصوصی زلفی بخاری کاکہنا تھا کہ اب 5 سال تک اپوزیشن کے پاس سوائے تنقید کرنے کے کچھ نہیں، کہیں احسن اقبال کسی قطری کے ساتھ تصویر ٹویٹ کر کے قطر ویزاسینٹر کا کریڈٹ بھی نہ لے لیں۔ 

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ قابل ججز نے میرا فیصلہ کیا، یہ فیصلہ زلفی بخاری کے لیے نہیں بلکہ تمام سمندرپارپا کستانیوں کےلیے ہے، قطر میں روزگار کے حصول کے لیے درخواست دینے والے افراد کو ورک کانٹریکٹ پر دستخط کرنا ہونگے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ بائیو میٹرک کا اندراج اور ویزا سینٹر میں میڈیکل ٹیسٹ دیکر ویزا حاصل کیا جاسکے گا۔