"لاڈلے کے پھٹے ہوئے ڈھولوں نے للکارا ہے،ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے"


24نیوز: آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لاڈلے کے پھٹے ہوئے ڈھولوں نے ہمیں للکارا ہے ہم ان کا مقابلہ کریں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ لاڈلے کے پھٹے ہوئےڈھولوں نے ہمیں للکارا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم ان کے بنائے ہوئے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے، ہم نے پہلے بھی مقابلہ کیا ہے،ہم جمہوری طریقے سے مقابلہ کرکےجیتیں گے،ان سے حکومت نہیں چل سکتی۔بلاول میرااور بےنظیرکا بیٹاہے،اسےکیاڈراؤگے؟میرےجیالوں کی اتنی ہمت ہےکہ ہم ان کا مقابلہ کریں۔

آصف زرداری نے کہا کہ یہ حکومت کرسکتے ہیں نہ ہی پاکستان چلاسکتے ہیں، دوست ممالک کی مدد کےباوجود ان سے حکومت نہیں چل رہی،یہ جتنے بھی ہیں ان کیلئےصرف پیپلزپارٹی ہی کافی ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔