" ہمت ہے تو بے نامی وزیراعظم کی تفتیش بھی کر کے دکھاؤ"


گڑھی خدا بخش ( 24نیوز ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ معزز عدالت جےآئی ٹی کی جھوٹی رپورٹ کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دے گی،انھوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو اندازہ نہیں ایک چنگاری سب کچھ راکھ کرسکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے سیاسی سفرکا مقصد بی بی شہیدکےوعدےکونبھانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دو سالوں سے میری راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں ، ان لوگوں کو پتا نہیں کہ میری رگوں میں شہید بے نظیر بھٹو کا خون دوڑ رہا ہے۔انھوں نے کہا میں تمہاری ہرسازش اور ظلم کا ڈٹ کر مقابلہ کرؤں گا اورتمہارے غرور کو تار تار کروں گا۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کواندازہ نہیں وفاق کی بنیادیں کمزورہوگئیں، سندھ کے مفادات اور مطالبات ردی کی ٹوکری میں کیوں ہیں؟ اس ملک کےٹھیکیداروں کو احساس کیوں نہیں ہے؟ خان صاحب کو حکومت دینا ہی تھی توتھوڑی تیاری ہی کرادیتے،کرکٹ اور سیاست میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے نامی اکاؤنٹس کی تفتیش کرانے والوں میں ہمت ہے توبےنامی وزیراعظم کی تفتیش بھی کراؤ۔ عمران خان وہ کٹھ پتلی ہے جوملک کو ون یونٹ ون پارٹی بناناچاہتاہے،تم کٹھ پتلی اور تمہاری ڈوریں کوئی اور ہلارہاہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔