کلثوم کی تصاویر لادو، باؤ جی کی مریم سے فرمائش

کلثوم کی تصاویر لادو، باؤ جی کی مریم سے فرمائش


لاہور( 24نیوز ) مریم نواز نے آج جیل میں نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں نواز شریف نے مریم سےکلثوم کی تصاویر لانے کی فرمائش کردی۔ 

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز  کا کہنا ہے کہ انھوں نے کوٹ لکھپت جیل میں والد سے ملاقات کی،نواز شریف کا حوصلہ بہت بلند تھا۔ والد سے پوچھا، گھر سے کسی چیز کی ضرورت ہے، تو بولےکلثوم نواز کی تصاویر لا دو۔

واضح رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو احتساب عدالت نے 7 سال قید کی سزا اور جرمانہ کیا ہے۔سزا سننے کے بعد نواز شریف نے عدالت سے درخواست کی کہ انھیں اڈیالہ جیل کے بجائے لاہور کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جائے جس کے بعد ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے جج ارشد ملک نے انھیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔  

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔