انتظار قتل کیس: جے آئی ٹی رپورٹ تیار، مقتول کی دوست مدیحہ کیانی گواہ منتخب

انتظار قتل کیس: جے آئی ٹی رپورٹ تیار، مقتول کی دوست مدیحہ کیانی گواہ منتخب


کراچی(24نیوز) نوجوان انتظار احمدقتل کیس میں اہم پیش رفت۔ کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ تفتیشی حکام نے تیار کرلی۔ انتظار قتل کیس کا عبوری چالان جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق تفتیشی حکام کی جے آئی ٹی کی رپورٹ تیار کرلی۔ مقتول انتظار کی دوست مدیحہ کیانی کو جے آئی ٹی نے گواہ کے طور پر منتخب کرلیا

جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ایک پولیس اہلکار فائرنگ کے وقت ہوٹل کے واش روم میں تھا۔ جے آئی ٹی میں کہا گیا ہے کہ عباس نامی اہلکار ہوٹل کے واش روم میں تھا، عدالت چاہے تو عباس کو کلئیر کرسکتی ہے۔ جبکہ مقتول انتظار پر اہلکار بلال اور دانیال نے براہ راست فائرنگ کی۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ٹیم سابق ایس ایس پی اے سی ایل سی مقدس حیدر کو کلیئر قرار دے چکی ہے۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں انتظار قتل کیس کا عبوری چالان پیش کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی سفارشات پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ چالان میں بے گناہ قرار دیے گئے ملزم عباس کی بریت پر بھی فیصلہ محفوظ ہوگیا ہے۔ عدالت نے تفتیشی حکام کو حتمی چالان بغیر کسی تاخیر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا