سندھ اسمبلی: این ٹی ایس ٹیسٹ پاس اساتذہ کی مستقلی کا بل پاس

سندھ اسمبلی: این ٹی ایس ٹیسٹ پاس اساتذہ کی مستقلی کا بل پاس


 کراچی(24 نیوز) سندھ اسمبلی نے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس اساتذہ کو مستقل کرنے کا بل پاس کرلیا۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی وارداتو ں کچی آبادی اور تعلیمی اداروں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھی گرما گرم بحث ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رکن سورٹھ تھیبو کے سوال پر وزیرداخلہ سہیل سیال نے اعتراف کیا کہ صوبے میں اغوا کی وارداتیں بڑھی ہیں انہوں نے ڈاکو کے پولیس مقابلے میں مارے جانے کی بھی تصدیق کی۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں ایم کیوایم پی آئی بی کے حمایت یافتہ ارکان اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار شریک نہیں ہوئے جبکہ منحرف ارکان اسمبلی پی ایس پی کی نمائندگی کے لیے موجود تھے۔

فنکشنل لیگی رکن نصرت سحر عباسی نے سندھ حکومت کی توجہ گورنمنٹ کمرشل کالج خیرپور پر قبضے کی طرف دلائی جبکہ توجہ دلاو نوٹس پر تحریک انصاف کے خرم شیرزمان نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور اسکے اطراف میں نشہ آور اشیا فروخت کی جارہی ہیں حکومت روکتی نہیں۔

سندھ اسمبلی نے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس پندرہ ہزار سے زائد اساتذہ کو مستقل کرنے کا ایکٹ پاس کرلیا جبکہ اجلاس منگل ستائیس فروری تک ملتوی کردیا گیا