روس نے شام میں بمباری روکنے کیلئے احکامات جاری کردیے

روس نے شام میں بمباری روکنے کیلئے احکامات جاری کردیے


دمشق(24نیوز)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے شامی دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے مشرقی غوطہ پر حملوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے کے احکامات دیے ہیں،روسی وزیر دفاع سیرگئی شوئیگُو نے روسی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزانہ صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک حملوں میں وقفہ رکھا جائے گا اور اس پر آج ہی سے عمل شروع کیا جائے گا۔
روسی وزیر دفاع نے مشرقی غوطہ کے محصور شدہ علاقے سے شہریوں کے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لیے ایک محفوظ راستے کے تعین کا اشارہ بھی دیا ہے،، دو روز قبل سلامتی کونسل میں اس علاقے میں تیس روزہ جنگی بندی کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔
واضح رہے حالیہ بمباری کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے،دوسری جانب اقوام متحدہ میں مسئلے کے حل کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔