بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جہاز کی سیڑھی گرنے سے 6 مسافر زخمی


راولپنڈی (24نیوز) بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جہاز کی سیڑھی گرنے سے 6 مسافر زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز بیرون ملک روانگی کیلئے تیار تھی اور سیڑھی سے معذور افراد کو جہاز میں سوار کیا جا رہا تھا کہ سیڑھی ٹوٹی ہونے کی وجہ سے گر گئی جس سے 6 مسافر زخمی ہو گئے، زخمیوں میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں