سعودی شاہ سلمان نے فوج کے سربراہ کو فارغ کردیا


ریاض(24نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملک میں بڑے پیمانے پر تقرریوں اوربرطرفیوں کا شاہی فرمان جاری کردیا، چیف آف سٹاف کو بھی جبری ریٹائر کردیا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مسلح افواج کے سربراہان کو طاقتور تصور کیا جاتا ہے اور پاکستان جیسے ملک میں ان عہدیداران کو عہدے سے ہٹانے کی کوشش میں مارشل لاء بھی لگ جاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ریاض سے جاری شاہی فرمان کے مطابق شاہ سلمان نے چیف آف سٹاف جنرل عبدالرحمان بن صالح البنیان اور کمانڈر کو جبری ریٹائرکرکے فیاض الروائیلی کوسعودی فضائیہ کا نیا سربراہ مقررکردیا۔
ڈاکٹرخالدالبیراری اسسٹنٹ سیکرٹری ڈیفنس اورشہزادہ فیصل بن فہد بن مقرن صوبہ حائل کے ڈپٹی گورنر ہوں گے،شاہی فرمان کے مطابق ڈاکٹر تمیدارالرمرہ نائب وزیرمحنت اورعبدالررحمان بن صالح الہنیان شاہی مشیر ہوں گے اوران کا عہدہ جنرل کے برابرہوگا۔
شاہ سلمان نے صوبہ الجوف کے گورنر کو برطرف کرکے شہزادہ بندر بن سلطان کو نیا گورنر تعینات کیا ہے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں