نہال ہاشمی کی کل رہائی کا امکان' استقبال کی تیاریاں شروع


کراچی(24نیوز)توہین عدالت میں سزا یافتہ نہال ہاشمی کی سزا کل پوری رہی ہے۔ نہال ہاشمی کی کل رہائی کا امکان ۔ لیگی راہنماوں نے استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کے جرم میں ایک ماہ کی سزا مکمل کرنے والے لیگی راہنما اور سابق سینیٹرنہال ہاشمی کی کل رہائی کا امکان ہے،جس کے استقبال کیلیے سوشل میڈیا پر کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نہال ہاشمی کو یکم فروری کو ایک ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ نہال ہاشمی کو ججز کو دھمکی آمیز تقریر پر توہین عدالت میں سزا سنائی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کی غیر مشروط معافی کو مسترد کر دیا تھا۔