ایم کیو ایم کا اصل کنوینر کون؟؟آئندہ سماعت پر فاروق ستار طلب


کراچی(24نیوز) ایم کیو ایم کا اصل کنوینر کون؟؟ ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑے الیکشن کمیشن پہنچ گئے،الیکشن کمیشن نے فاروق ستار سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا، ایم کیو ایم کے رہنماوں کا کہناہے کہ الیکشن کمیشن جو فیصلہ کریگا قبول کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے ایم کیو ایم کی کنونیئر شپ اور پی آئی بی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی، فاروق ستار کے وکیل بابر ستار نے الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگا،خالد مقبو صدیقی کے وکیل فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ فاروق ستار نے نام نہاد انٹرا پارٹی انتخابات کرائے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کیو ایم بہادر آباد پارٹی رہنماوں کا کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن سے راہ فرار اختیار کیا گیا۔
دوسری جانب سماعت کے بعد فاروق ستار کے حامیوں نے الیکشن کمیشن کیاحاطے میں وکٹری کا نشان بنا کر اپنے خوشی کا اظہارکیا، رہنماؤں کاکہنا تھا کہ پارٹی تقسیم کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔
ایم کیو ایم کے رہنماوں کا کہناتھاکہ الیکشن کمیشن جو فیصلہ کریگا اسے قبول کرینگے۔۔الیکشن کمیشن نے سماعت یکم مارچ تک ملتوی کر دی۔