ہر مارشل لا ء کو نظریہ ضرورت کے تحت تحفظ دیا گیا:نواز شریف


لاہور (24نیوز)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کو سینیٹ الیکشن سے آؤٹ کرنا ناقابل فہم ہے، ہمیں چور، ڈاکو اور ڈرگ ڈیلر کہا گیا،کوئی ایک، دو یا 10 روپے کرپشن کا ہی بتا دے۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے سابق وزیراعظم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا میرے خلاف کوئی کیس نیب نے نہیں بنایا، منتخب وزرائے اعظم کو ذلیل کیا جاتا رہا۔ انہوں نے کہا ہر مارشل لا ء کو نظریہ ضرورت کے تحت تحفظ دیا گیا، مارشل لائپر مہر لگائی گئی، آمروں کے ہاتھ پر بیعت ہوتی رہی۔ ان کا کہناتھا چھ ماہ میں مجھ پر ایک دھیلے کی کرپشن کا کیس سامنے نہیں آیا۔
نواز شریف نے مزید کہا 1947 سے یہ کام شروع ہوا اور آج تک ختم نہیں ہوا، تاریخ کو قبرمیں دفن نہیں کیا جاسکتا، ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے، جو 70 سال سے کرتے آئے یہ اسی کا ایک باب ہے۔ انہوں نے کہا میں حیران ہوں اور میری حیرانی بالکل جائز ہے، کب تک ہم یہ کرتے رہیں گے، ہماری جماعت اسے قبول نہیں کرے گی کہ جو چاہے اسے ہانکے، پی سی او کے تحت حلف لینا ملک میں سب سے بڑا جرم ہے۔
ان کا کہناتھا کہ ایسا فیصلہ مان لینا ہمارے ضمیر اور اصولی موقف کی توہین ہے،آپ ایسے فیصلے دیں،نوازشریف اسے قبول نہیں کرسکتا،سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوامی طاقت سے آنے والوں کوآپ ایسے نکال دیتے ہیں؟،میں اگر خاموش ہوں، میرے ضمیر، دل و دماغ سے پوچھیں، میں برملا کہوں گا کہ یہ فیصلہ نہیں مانتا۔
نوازشریف کا کہناتھا کہ کہاں ہے عوام کی حاکمیت، کہاں ہے عوام کی عزت؟،میں زبردستی عہدوں کے ساتھ چمٹنا نہیں چاہتا، بہت ہوگیا، بہت سیاسی لیڈر پھانسیاں چڑھ چکے،ان کا کہناتھا کہ سیاستدان آسان ہدف ہیں، ہتھ کڑیاں لگوا دو، ملک بدر کروا دو،اگر یہی نظام ہے تو میں اسے قبول کرنے کو تیار نہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کوجو 70 سال میں نہیں مل سکا وہ دلاو?ں گا، یہ سکھا شاہی نہیں چلے گی اور نہ چلنے دوں گا،سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ ہم ترقی کا نیا دور لے کر آئے، کراچی میں امن قائم کیا، موٹرویز کا جال بچھایااور بجلی کے منصوبے لگائے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں