نواز شریف تاحیات قائد، شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر منتخب


لاہور(24نیوز)مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پارٹی قائد اور وزیرا علیٰ شہباز شریف کو قائم مقام صدر منتخب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی چیئرمین راجہ ظفرالحق کی صدارت میں مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا،جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، حمزہ شہباز ، مریم نواز اور دیگر مرکزی عہدیداروں نے شرکت کی۔


سابق وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی صدارت کیلئے شہبازشریف کا نام تجویز کیا جس کی مرکزی مجلس عاملہ نے منظوری دے دی جس کے بعد شہبازشریف مسلم لیگ ن کے قام مقام صدر بن گئے ۔

مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کے دوران نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر کے لیے شہباز شریف جب کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف نے تاحیات قائد کے لیے نواز شریف کا نام تجویز کیا-

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں