کیا الیکشن لڑنا خواجہ سراؤں کا حق نہیں ؟ خواجہ سرا اپنے حقوق کے لئے سندھ ہائیکورٹ تک آگئے

کیا الیکشن لڑنا خواجہ سراؤں کا حق نہیں ؟ خواجہ سرا اپنے حقوق کے لئے سندھ ہائیکورٹ تک آگئے


کراچی(24نیوز) خواجہ سرا اپنے حقوق کے لئے سندھ ہائیکورٹ تک آگئے، سینیٹ اور عام انتخابات میں خواجہ سراؤں کو بھی حصہ لینے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی، رٹ میں پولنگ اسٹیشن میں بھی الگ جگہ مختص کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سراوں نے سینیٹ و عام انتخابات میں حصہ لینے اور اور پولنگ اسٹیشن میں الگ جگہ مختص کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ خواجہ سراوں نے اپنے وکیل شہریار چھیپا کے ذریعہ سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن داخل کی اور درخواست میں موقف اختیار کیا کہ دیگر شہریوں کی طرح خواجہ سراوں کو بھی حقوق ملنے چاہئیں۔ہمیں عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے اور پولنگ اسٹیشن میں الگ سے جگہ فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے خواجہ سراؤں کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کی تاریخ 1 مارچ مقرر کردی۔