چلتی کانام گاڑی،دنیا میں گاڑیوں کی ٹریڈنگ پہلے نمبرپر آگئی


اسلام آباد(24نیوز) دنیا میں گاڑیوں کی ٹریڈنگ پہلے نمبرپر آگئی، پیٹرولیم مصنوعات کا دوسرا نمبر رہا،انسانی خون بھی بڑی ٹریڈ بن گیا، 1 سال میں 8 کھرب 25 ارب ڈالر کا پٹرول خریدا گیا۔

ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق مالیت کے اعتبار سے دنیا میں سب سے زیادہ ٹریڈ گاڑیوں کی ہوتی ہے اور جب گاڑیاں بکیں گی تو پیٹرول بھی استعمال ہو گا۔ دوسری زیاد بکنے والی چیز پیٹرولیم مصنوعات ہیں۔ سال میں 8 کھرب 25 ارب ڈالر کا پیٹرول خریدا گیا۔ دنیا میں تیسری سب سے زیادہ ٹریڈ ہونے والی آئٹم کمپیوٹر اور الیکٹرونکس میں استعمال ہونے والی چپ یا سرکٹ ہے۔ جس کی 8 کھرب 4 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی۔

 رپورٹ کے مطابق 6 کھرب 85 ارب ڈالر کے گاڑیوں کے پارٹس اور 6 کھرب 14 ارب ڈالر کی کپمیوٹر خریدے گئے۔ ان کے بعد باری آئی ادویات کی باری۔ سال میں 6 کھرب 13 ارب ڈالر کی ادویات بکیں جبکہ اس دوران 5 کھرب 76 ارب ڈالر کا سونا بھی بک گیا۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ زیادہ ٹریڈ ہونے والی 15 اشیا میں 13ویں نمبر پر انسانی اور جانوروں کا خون ہے۔ جس کی تجارت کا حجم 2 کھرب 52 ارب ڈالر رہا۔