سوہنی دھرتی اللہ رکھے،ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کم ہو گئی

سوہنی دھرتی اللہ رکھے،ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کم ہو گئی


اسلام آباد(24نیوز) سوہنی دھرتی سونا اگلتی ہے، ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کم ہو گئی، غیر ملکی سرمایہ کاروں کامنافع 26فیصد بڑھ گیا، اے خدا یہ ماجرا کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے جنوری کے اختتام تک صنعتی شعبے میں نئی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 48 کروڑ 79 لاکھ ڈالر رہا۔ جو گزشتہ سال سے 23.5 فیصد کم ہے۔ اس دوران غیر ملکیوں نے 1 ارب 34 کروڑ 32 لاکھ ڈالر منافع کی مد میں باہر بھجوائے۔ جو پہلے سے 26 فیصد زیادہ ہیں۔7 ماہ میں صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے 1 ارب 34 کروڑ 32 لاکھ ڈالراسٹاک مارکیٹ میں کام کرنے والے بیرونی سرمایہ کاروں نے 17 کروڑ 2 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے۔

واضح رہے کہ سب سے زیادہ 19 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کا منافع غیر ملکی بینکوں اور مالیاتی بزنس کرنے والوں نے باہر بھجوایا۔ ٹیلی کمیونیکشن کا بزنس کرنے والوں نے 16 کروڑ 72 لاکھ ڈالر پاکستان میں تیل اور گیس تلاش کرنے والوں نے 15 کروڑ 63 لاکھ ڈالر اور بجلی بنانے والوں نے 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے۔