لاہور قلندرز کو تیسری مات،کراچی کنگ کی فتوحات کا سلسلہ جاری


دبئی(24نیوز) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگ کی فتوحات کا سلسلہ جاری، لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کے ہاتھوں ٹورنامنٹ کی مسلسل تیسری شکست کا سامنا۔

  تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر کراچی کنگز کا آغاز  کچھ  اچھا  نا ہوا  اور 36 رنز پر 3 وکٹیں کھو دی۔ کراچی کنگز کے روی بوپارہ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور شاندار نصف سنچری سکور کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ 160 رنز کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن ماکیلم اور جارحانہ بلے  باز  فخر  زمان نے شاندار  آغاز  کیا اور چھکے ر چوکوں کی بارش کردی۔

واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی اور عثمان خان نے 3, 3 وکٹیں حاصل کرکے شاندار کم بیک کیا اور میچ 27 رنز سے جیت لیا۔ شاہد خان آفریدی کو میچ کے بہترین کھلاڑی کے عزاز سے نوازا گیا۔