ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ، ازخود نوٹس کیس کی سماعت


اسلام آباد(24نیوز) ادویات کی قیمتوں میں اضافے پرازخود نوٹس کیس کی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیے کہ خدا کی قسم ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔ خواہش ہے کہ عوام کوسستی ادویات ملیں۔ دوا ساز کمپنیوں کے پاس ازخود قیمت بڑھانے کا اختیارنہیں۔

تفصیلات جے مطابق سپریم کورٹ میں ادویات ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی۔ جس میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثاراپنے حوالے سے ہونے والی سیاسی بحث پر بولےکہاکہ خدا کی قسم ان کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں سیاسی کیسز کو بھی ہاتھ نہیں لگانا چاہتا۔

چیف جسٹس بولےکہ وہ چاہتے ہیں عوام کو دو وقت کی روٹی اور صاف پانی مل جائے۔ مجبوری ہے کہ انہیں مقدمات سننا پڑتے ہیں۔ خواہش ہے عوام کو سستی ادویات ملیں۔

چیف جسٹس نے وکلا کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام وکلا عدالت کی مدد کریں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کو کچھ دیا جائے۔ جس طرح مرضی ہے ہمارا امتحان لے لیں، ہماری نیت بالکل صاف ہے۔