کراچی : دادا گیری مہنگی پڑ گئی،فائرنگ کرنے والا ملزم عدنان پاشا گرفتار

کراچی : دادا گیری مہنگی پڑ گئی،فائرنگ کرنے والا ملزم عدنان پاشا گرفتار


کراچی(24نیوز) بدمعاشی مہنگی پڑ گئی، شارع فیصل پر ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم عدنان پاشا کو گرفتار کرلیا گیا،عدنان پاشا کو ذیشان سعید نامی شخص کی جانب سے دھمکیاں دینے کے مقدمے کے بعدحراست میں لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم عدنان پاشا نے گزشتہ روز ہوائی فائرنگ کے مقدمے میں سٹی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی۔ تاہم ذیشان سعید نامی شخص جسے عدنان پاشا نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے مخاطب کرکے دھمکایا تھا۔اس نے شارع فیصل تھانے میں عدنان پاشا کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

پولیس کے مطابق ذیشان سعید کی مدعیت میں درج مقدمے کے بعد پولیس ایکشن میں آئی اور عدنان پاشا کو گلستانِ جوہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ملزم عدنان پاشا کا کہنا تھا کہ میں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج نہیں کیا۔  تفتیشی حکام نے ملزم عدنان پاشا کو گلشنِ اقبال تھانے میں منتقل کردیا۔