ایم این ایز سیاسی سرگرمیوں میں مصروف،چوہوں نے ایوان میں ڈیرے جما لیے

ایم این ایز سیاسی سرگرمیوں میں مصروف،چوہوں نے ایوان میں ڈیرے جما لیے


اسلام آباد(24نیوز) پارلیمینٹ ہاؤس اور لاجز میں پھر چوہوں کا راج، ماہرین نے 50ہزار چوہوں کا انکشاف کیا تو انتظامیہ کی نیندیں حرام ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم این ایز سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہوئے تو چوہوں نے ڈیرے جما لئے۔ پارلیمنٹ لاجز اور پارلیمنٹ ہاوس کے اندر چوہوں کی بھرمار ہو گئی۔ جنہوں نے مکینوں کے ناک میں دم کررکھا ہے۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں زرعی ریسرچ سینٹر کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف ظفر نے انکشاف کیا کہ پارلیمنٹ لاجز اور پارلیمنٹ ہاوس میں 50 ہزار سے زائد چوہے موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ گودام میں موجود اشیا کو 20سے 30فیصد نقصان پہنچا۔ ان چوہوں سے کھانے پینے کی اشیا زہر آلود ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ڈی پی کے تحت پسٹ پروگرام کے تحت جلد اس پر کنٹرول کرلیں گے۔ ڈاکٹر یوسف ظفرنے زور دیاکہ سی ڈی اے کو چوہا کنٹرول سیل قائم کرنا چاہیے۔ چوہوں کی تعداد بڑھی تو شہریوں کے لئے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔