کتابوں سے محبت کرنے والوں کے لئےخوشخبری


اسلام آباد(24نیوز) کتابوں سے محبت کرنے والوں کے لئے اچھی خبر۔ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں کتب میلہ سج گیا۔ مذہب ، ادب سائنس سمیت مختلف موضوعات پر کتب طلبہ کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

تفصیلات کے مطابق کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں سجا سالانہ کتب میلہ جس میں اساتذہ ، طلبہ ، ادبی شخصیات سمیت عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس میلے کا مقصد کتاب کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ طلبہ و طالبات نے مختلف علوم کی کتب خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی اور اس طرح کی تقریبات کو خوش آئند قرار دیا۔

کتب میلوں میں طلبہ کو مختلف علوم کی کتابیں ایک ہی چھت تلے میسر آتی ہیں۔