ابوظہبی میں سائیکلسٹ ٹورنامنٹ،الیجانڈرو ویل ورڈے نے ٹائٹل جیت لیا


ابوظہبی(24نیوز) سائیکلسٹ الیجانڈرو ویل ورڈے نے ابوظہبی ٹور سائیکلنگ ٹورنامنٹ کا پانچواں مرحلہ جیت کر ٹائٹل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق ابودہبی میں ہونے والے سائکلنگ ٹورنامنٹ میں ٹیم موویسٹراور الیجانڈرو ویل ورڈے کی شاندا رفتح ۔ ابو ظہبی ٹور کے پانچویں مرحلے میں مخالفین کو شکست دے کر ٹیم مووسٹر نے ابو دہبی ٹور ٹائٹل جیت لیا۔ سائکلسٹ الیجانڈرو ویل ورڈے نے 199 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 38 منٹ اور 47 سیکنڈ میں پورا کیا جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے ویلکو کیلڈرمین 17 سیکنڈ کے فرق سے ٹائٹل نا جیت سکے۔

دوسری جانب ابو ظہبی ٹور میں کولمبیا کے اینجل لوپیز 29 سیکنڈس کے فرق سے تیسری، فرانس کے جولین ایلافیلپس 31 سیکنڈس کے فرق کے چوتھے اور پولینڈ کے رافا مجکا پانچویں پوزیشن لینے میں کامیاب رہے۔