نواز شریف درویش ہیں، لوگ ان سے دعائیں کرائیں گے: کیپٹن(ر) صفدر

نواز شریف درویش ہیں، لوگ ان سے دعائیں کرائیں گے: کیپٹن(ر) صفدر


لاہور (24 نیوز) وزارت عظمیٰ اورپارٹی صدارت سے نااہل ہونے کے بعد میاں نوازشریف فارغ وقت کیسے کاٹیں گے۔ اس حوالے سے ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدرنے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف درویش ہیں لوگ ان سے دعائیں کرائیں گے۔

24 نیوز کے مطابق عمران خان نے ایک روحانی شخصیت سے شادی کی جس کے بعد ان کی سیاسی مشکلیں کم ہوتی نظرآرہی ہیں۔ جس کے بعد ن لیگ سے بھی رہانہ گیا۔ انہیں اور کوئی پہنچے ہوئے بزرگ نہ ملے تو انہوں نے اس مشکل کا حل بھی ڈھونڈ لیا۔

یہ بھی پڑھئے:شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر منتخب

کپٹن(ر) صفدر نے اپنے سسر میاں نواز شریف کو پیر مان لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف درویش ہیں لوگ ان سے دعائیں کرائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہکیپٹن(ر) صفدر کو اپنے سسر پیر نظر کیوں نہ آئیں، اس سے پہلے وہ اپنی بیوی کو جنت کی حور قرار دے چکے ہیں۔

مریم نواز کے ساتھ شادی کے بعد کیپٹن(ر) صفدرکو جو رنگ لگے ہیں اس کے بعد ان کا میاں نواز شریف کو پیر اور اپنی بیوی کو حور کہنا تو بنتا ہے۔