دختر پاکستان کوہ پیما ثمینہ بیگ اقوام متحدہ کی سفیر برائے خیرسگالی مقرر


 اسلام آباد(24نیوز) دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے والی دختر پاکستان ثمینہ بیگ اقوام متحدہ کی پاکستان کے لئے خیرسگالی کی سفیر مقرر کردی گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ایک اور اعزازپاکستان کی معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ کی خدمات رنگ لے آئیں۔ ثمینہ بیگ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کی طرف سے پاکستان کے لئے قومی خیرسگالی کی سفیر مقرر کردی گئیں۔

یہ پھی پڑھیں۔ابوظہبی میں سائیکلسٹ ٹورنامنٹ،الیجانڈرو ویل ورڈے نے ٹائٹل جیت لیا

  ثمینہ بیگ پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ہیں جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کی۔ وہ بطور قومی خیرسگالی سفیر خواتین کو بااختیار بنانے۔ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے آگاہی اور شعور اجاگر کریں گی۔