پتوکی جلسہ: لیگی شیر خاتون رہنما پر پِل پڑے، زیبا رانا سے بد سلوکی کی انتہا


پتوکی (24 نیوز)شہبازشریف کے پتوکی جلسہ میں اخلاقیات کی دھجیاں بکھیردی گئیں۔ لیگی شیروں نے اپنی ہی رہنما کو نہ چھوڑا۔ جلسہ میں آئی ن لیگ قصور کی ضلعی صدر زیبا رانا سے بدسلوکی کی انتہا کردی۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے قائد کے دیدار کے لیے پتوکی جلسہ میں آئی یہ کوئی عام خاتون نہیں، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی ضلعی صدر زیبا رانا ہیں۔جلسہ گاہ میں پہنچتے ہی ن لیگی شیر زیبا رانا کے گرد اکٹھا ہو گئے۔ پہلے آوازے کسے، کسی نے روکا نہیں تو دست درازی شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھئے: ’’شہبازشریف کیلئے پارٹی صدارت تنے رسے پرچلنے سے کم نہیں‘‘ 

زیبا رانا چیختی چلاتی رہی مگر لیگی متوالوں نے ایک نہ سنی۔ کسی نے کپڑے کھینچے اور کسی نے بازو پکڑ لیا۔ اسی دھکم پیل میں زیبا رانا کی چوڑیاں ٹوٹ گئیں اور دوپٹہ پھٹ گیا۔ زیبا رانا ن لیگ کا پیغام گھر گھر پہنچاتی رہیں مگراس کا صلہ ان کو جس طرح دیا گیا اس کی بالکل توقع نہ تھی۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ جس پرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔